حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز) آج ملک کے تمام بین الاقوامی طیرانگاہوں میں
دہشت گرد حملوں کے خطرہ کے اطلاع کے ساتھ ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ملک
کے چینائی‘ حیدرآباد ‘ کوچی ‘ منگلور ‘ بنگلور ‘ ترو وننتا پورم میں پائی
الرٹ جاری کیا گیا۔ ریڈ الرٹ میں اس بات کا انتباہ دیا گیا کہ دہشت گرد
ٹیموں کی جانب
سے مذکورہ طیرانگاہوں میں بم کو نصب کیا جا سکتا ہے۔ اسی کے
ساتھ تمام طیرانگاہوں میں سیول ایوی ایشن سیکیورٹی بیورو کی نگرانی میں
مزید اضافہ کر دیا گیا۔ اور تلاشی مہم میں بھی شدت پیدا کر دی گئی۔ واضح
رہے کہ چار دن قبل چینائی ریلوا اسٹیشن میں دہشت گرد حملوں کے بعد ملک
بھر میں مزید حملوں کی پیشقیاسی کی جا رہی ہے۔